بلوچستان کے ضلع کے مرکزی شہر تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو بس سے اتارکر فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔
پولیس کے مطابق جوسک کے مقام پر مسلح افراد نے گوادر سے کوئٹہ جانے والی الرؤف ٹرانسپورٹ کی مسافر بس سے ایک شخص کو نکال کر قتل کر دیا۔
مقتول کی شناخت محمد شریف ولد نور محمد سکنہ تونسہ شریف ڈیرہ غازی خان کے نام سے کی گئی ہے۔
واقعہ کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکے۔