ضلع آواران : بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ،مواصلاتی نظام بند

0
771

ضلع آواران میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن جاری ، مواصلاتی نظام و عوامی ٹرنسپورٹ مکمل بند ،لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا بڑے پیمانے پرآپریشن گذشتہ روز سے جاری ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج کی ایک بڑی تعداد ضلع آواران اور ضلع کیچ کے درمیانی علاقوں پیراندر ،گیشکور،جھاﺅ اور دیگرمیںموجود ہے ۔جہاں عوامی ٹرانسپورٹ اور نجی گاڑیوں کی آمدو رفت کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے ۔

اور ضلع آواران و ضلع کیچ کے نشیب وفراز کے علاقوں کو فوج نے مکمل طور پر گھیر لیا ہے اورمذکورہ علاقوں کے داخلی و خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج بڑی تعداد میں جدید اسلحہ و سازومان کے ساتھ پہاڑی سلسلوں کے اندر جارہی ہے ۔اور لوگ گھروں میں محصور ہیں ۔جبکہ مواصلاتی نظام کے ساتھ ساتھ خبر رسائی کے تمام تر ذرائع بھی مسدودکر دیئے گئے ہیں ۔

تاہم ابھی توک کسی قسم کی کوئی گرفتاری و جبری گمشدگی کی واقعات رپورٹ نہیں ہوئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here