ایچ آر سی پی کا لیاری سے گرفتار سمی بلوچ سمیت 25 مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے لیاری سے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما سمی بلوچ سمیت 25 مظاہرین گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضع رہے کہ آج پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارلحکومت کراچی میں بلوچ آبادی والے علاقے لیاری میںبلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے 25 جنوری کو دالبندین میں ہونے والے جلسہ عام کے آگاہی تقریب پرپولیس نے دھاوا بول کر شرکا کو تشدد کا نشانہ بنایااور بی وائی سی کے ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب بلوچ،سمی بلوچ ، آمنہ بلوچ ، فوزیہ بلوچ سمیت متعددافراد کو پولیس و دیگرسیکورٹی اداروں نے گرفتار کیا تھا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے 25 کارکنان کی گرفتاریوں کی تصدیق کی ہے کہ بتایا ہے کہ گرفتار کیے جانے والے افراد کے خلاف لاؤڈ سپیکر کے استعمال ، نعرے بازی سمیت دیگر الزمات میں مقدمہ دائر کیا جائے گا اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اپنے بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس نے خواتین سمیت پرامن مظاہرہ کرنے والوں گرفتار کیا ہے جنھیں فوری رہا کیا جائے اور ان کے خلاف درج مقدمات واپس لیے جائیں۔

یاد رہے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں نے 25 جنوری کو دالبندین میں دیے جانے والے دھرنے کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب پر پولیس حملہ و مظاہرین پر تشددو گرفتاریوں کیخلاف ردعمل لیاری کے آٹھ چوک پر دہرنا دیا گیا تھا جہاں سے پولیس نے مزید گرفتاریاں کی ہیں۔

Share This Article