ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز ہاتھوں متعدد افراد جبراً لاپتہ،تربت میں خاتون قتل

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔جبکہ تربت میں ایک شخص نے اپنے ماں کو قتل کردیا۔

ڈیرہ بگٹی میں لاپتہ کئے جانے والوں کی شناخت رستم ولد علی شیر بگٹی ،سکندر ولد علی خان بگٹی، محمد ولد ہاشم بگٹی، علی شیر ولد جنگھیان بگٹی، جمال دین ولد شاہ میر بگٹی، داد خان ولد اخلاق بگٹی، موج علی ولد جنگھیان بگٹی، سندر ولد عالی بگٹی اور عالی ولد شاہ میر بگٹی ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی، حمزانی کالونی میں فرنٹیئر کور اور سی ٹی ڈی چھاپہ مارکر گھروں کو لوٹ کرکے لوگوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاپتہ ہونے والے 9 افراد کی شناخت ابتک ہوسکی ہے تاہم ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ایک شخص نے چھریوں سے وار کرکے اپنے والدہ کو بے رحمی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق تربت میں ایک عبدالطیف نامی شخص نے چھریوں سے وار کرکے اپنی والدہ کو ہلاک کردیا ۔

پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا اور ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردیا۔

Share This Article