سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے ) کے ترجمان سوڈھو سندھینے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میںپاکستانی فوج کی ایک مخبر اور این ایل سی ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) نے آج صبح سٹی شہداد کوٹ میں پاکستانی ایجنسیوں کے مخبر اور آٹوز مالک پنجابی سیٹلر جہانگیر کنبوہ اور دو دن پہلے نوشہرو فيروز نيشنل ھائے وے بائے پاس پر این ایل سی ٹینکروں پر ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ریاست، سندھو دريا سے 6 کینال نکال کر سندھی قوم کی معاشی تباہی کے ساتھ نسل کشی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کی زمینوں پر گرین پاکستان منصوبہ کے نام پر پنجابی فوج لاکھوں ایکڑ زمينوں پر قبضہ کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے اندر منظم منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی پنجابی آبادی کو شفٹ کر کے سندھ کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا چاہتی ہے تاکہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا کہ سندھ کے وجود اور بقا کے ساتھ جڑے ایسے سارے مسئلوں اور منصوبوں کے خلاف ایس آر اے پہلے بھی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور ابھی بھی فنا اور بقا کی اس جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
ترجمان نے آخر میں کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی(ایس آر اے) سندھ کی مکمل قومی آزادی تک اپنی مزاحمتی جنگ جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے۔