سندھ : پریس ریلیز
سندھودیش روولیوشنری آرمی (ایس آر اے) کے ترجمان سوڈھو سندھی نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی نے گذشتہ رات ماتلی سٹی (بدین) میں پاکستانی فوج کے ایجنسیزکے مخبر دو بھائیوں اور انتھاپسند مذہبی جماعت سنی رابطہ کائونسل (سپاہ صحابہ)کے عہدیداروں عبدالواحد کمبوہ اور محمد طاہر کمبوہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے ۔
بیان میں کہا گیا کہ حملے میں ایک مخبر اور جماعت کا عہدیدار عبدالواحد کمبوہ ہلاک ہوگیا اور دوسرا محمد طاہر کمبوہ شدید زخمی ہوا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی ریاست سندھ کے وسائل اور زمینوں پر قبضے، دريائے سندھ سے کینال نکالنے کے ساتھ منظم منصوبابندی سے سندھ کے اندر منتقل کی گئی اپنی پنجابی آبادی کے ذریعے ایک طرف مخبری اور سروے کرواتی ہے ، قومی کارکنان کی گرفتاریاں اور اپنی پنجابی آبادی کو شفٹ کروا رہی ہے تو دوسری طرف سازش کے تحت مذہبی جماعتوں کے معرفت مذہبی انتہاپسندی کو فروغ دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوبھائی بھی ریاست اور ان کی ایجنسیوں کے پیرول پر خاص طور پر بدین ضلع اور ساحلی پٹی میں مذہبی انتہاپسندی کو بڑھانے اور اپنی پنجابی آبادی کی قبضہ گیری کروانے میں پیش پیش رہے ہیں ۔
آخر میں ترجمان نے کہا کہ سندھودیش روولیوشنری آرمی سندھ کی مکمل آزادی تک اپنی مزاحمتی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم دہراتی ہے ۔