پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم و صحافی زبیر بلوچ بازیاب ہوگئے۔
زبیر بلوچ کی بازیابی کیلئے گذشتہ دودنوں سے حب اور ضلع کیچ کے تجابان میں سی پیک و مین شاہراہیں لواحقین کی جانب سے احتجاجاًبند تھیں جس سے آمدو رفت مکمل معطل اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔
بلوچستان کے صنعتی شہر حب سے پاکستانی فورسز ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ زبیر بلوچ کی عدم بازیابی کے خلاف انکے لواحقین نے حب بائی پاس اور تربت تجابان میں دھرنا دیکر شاہراہیں بلاک کردیںتھیں۔
اس دوران انتظامیہ اور مظاہرین کے مابین مذاکرات کے راؤنڈ بھی چلے مگر نتیجہ خیز نہیں نکلے۔
آج بروز پیر حب چوکی میں مظاہرین نے احتجاجی ریلی بھی نکالی، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم کی صورتحال بھی پیدا ہوگئی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق زبیر بلوچ بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں، مظاہرہن نے دھرنے ختم کر دیئے ہیں۔