ضلع آواران پاکستانی فوج کا ایک شخص پر تشدد،نیم مردہ حالت میں سڑک پر پھینک دیا ہے۔
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز پاکستانی فوج نے مالار کے علاقے میں ایک غریب مزدور، عوض محمد کو بازار کے بھیج شدید تشدد کا نشانہ بنایا،جس سے انکے پاؤں اور ہاتھ ٹوٹ گئے۔
غریب مزدور کو انتہائی سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اسکے بعد انکو نیم مردہ حالت میں بازار میں پھینک دیا گیا۔
مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ عوض محمد کی حالت تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان کے بیشتر علاقے پاکستانی فوج کی بربریت کا شکار ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔