بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا ہاسٹل کو 14نومبر کو سیل کر نے کا فیصلہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی طلبا ہاسٹل کو 14نومبر کو سیل کردیا جائے گا۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی نوٹس بورڈ کے مطابق بلوچستان یونیورسٹی طلبا ہاسٹل کے تمام رہائش پزیرطلبا کو اطلاع دی جاتی ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے نو ٹیفکشن نمبر15۔595کے تحت14نومبر دن گیارہ بجے ہاسٹل کے تمام بلاکس کو سیل کیا جائے گا۔

واضع رہے کہ بلوچستان میں پاکستانی فوج نے عوامی حق رائے دہی کو چوری کر نے کے بعد ان کی اپنے من پسند و وفادار لوگوں پر مشتمل پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچ طلبا کو تعلیم سے محروم رکھنے کی ایک منصوبے پر گامزن ہے ۔

بولان میڈکل کالج کی بندش کیخلاف طلبا گذشتہ 15 دنوں  احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

ریاستی اداروں کی جانب بلوچ طلبا کو تعلیم سے دور رکھنے کیلئے مختلف ہتھکنڈے آزمائے جارہے ہیں، سینکڑون کے حساب سے طلبا کو جبرہ گمشدگیوں کا نشانہ بنایا جارہاہے۔ طالبات کو ہاسٹلز کو تعلیمی اداروں میں ہراساں کیا جارہا ہے تاکہ وہ مایوس ہوکر کالجز ،یونیورسٹیزاور اسکولوں سے نکل جائیں لیکن تمام تر حربوں کے باوجود جب وہ اپنے حصول تعلیم پر ڈٹے رہے تو اب تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کو سیکورٹی ایشو کے نام سے بند کیا جارہا ہے۔

Share This Article