گوادر حملے میں پاکستان فوج کے 2 اہلکار ہلاک کئے ،بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کوجاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں گوادر میں پاکستان فوج پر حملے میں 2 اہلکاروں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گوادر میں آج صبح ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بناکر دو دشمن اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سرمچاروں نے گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ کے مقام پر گھات لگاکر دشمن فوج کے ایک پیدل دستے کے اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا، جب وہ قابض فوج کے قافلے کو سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے مورچوں کی جانب گامزن تھے، حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار موقع ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے بوکھلا کر فرار ہونے والے دشمن فوج کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، جس میں دشمن کو مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ بلوچ لبریشن آرمی ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

Share This Article