بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار گیارہ مصورکاکڑ کی بازیابی کیلئے دوبارہ ا حتجاجی تحریک چلانیکا اعلان کیا گیا ہے۔
کوئٹہ کے تاجر کا دس سالہ بیٹا تاحال بازیاب نہ ہوسکا۔
دھرنا کمیٹی نے محمد مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
دھرنا کمیٹی کے ممبر سابق رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ زیرے کے مطابق محمد مصور کی بازیابی کے لیے دھرنا کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انجمن تاجران بلوچستان اور چیمبر آف کامرس کے عہدے دار شریک ہوئے۔
اجلاس میں آل پارٹیز میں شامل سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی کے باوجود مقررہ مدت میں محمد مصور کاکڑ کو بازیاب نہ کرایا جاسکا۔
دھرنا کمیٹی نے مصور کاکڑ کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئندہ کا لائحہ عمل 3 دن میں طے کیا جائے گا ، جس کے بعد احتجاجی شیڈول کا اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کیا جائے گا ۔