واشک: گیس لے جانے والی ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں واشک میں گیس لے جانے والی ٹینکروں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے دس دسمبر بروز منگل رات نو بجے واشک کے علاقے رخشان کے علاقے میں گیس لیجانے والی ٹینکروں کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔جبکہ ڈرائیوروں کو بلوچ اور انسانیت کے ناطے تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست پاکستان اپنی معشیت کو سہارا دینے کے لئے بلوچستان کے مختلف معدنیات کو لوٹ کر پنجاب کے مختلف شہروں میں لیجارہا ہے تاکہ ان کی معشیت کا پہیہ چل سکے لیکن بلوچ سر زمین کے فرزند اس سرزمین کے وارث اور محافظ ہے جو اس زمین سے نکلنے والی معدنیات کو کسی بھی ریاست اور ادارے کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیگی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم تمام ٹرانسپورٹرز حضرات کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچوں کے معاشی استحصال اور معدنیات لوٹنے کے عمل میں ریاست کا ساتھ دینے سے گریز کریں ورنہ جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار خود ہونگے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک دشمن فورسز اور ریاست کے منصوبوں کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article