گوادر ،خضدارو تمپ میں پاکستانی فورسزوٹینکر پر حملے ،ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے گوادر ،خضدارو تمپ میں پاکستانی فورسزوٹینکر پر حملوں میں ایک لیویز اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ساحلی علاقے گوادر میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کو مسلح افراد نے ایک حملے میں نشانہ بنایا۔

حملہ آج بروز بدھ کوصبح دس بجے کے قریب گوادر کے علاقے دڑامب میں اکاڈہ کے مقام پر کیا گیا ہے۔

بتایاجارہا ہے کہ حملے میں فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ قافلوں کو سیکورٹی فراہمی کیلئے اپنے خالی مورچے کی جانب جارہے تھے۔

حملے میں فورسز اہلکاروں کے جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم تاحال حکام نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔

دوسری جانب ضلع کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹیلروں کو نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ اسی دوران پاکستانی فوج کو پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

ٹیلروں اور ٹینکر کو تمپ ہوت آباد کے مقام پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں گاڑیوں کو نقصانات کا سامنا رہا ہے ۔

اسی طرح ضلع خضدار میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز رسالدار کو ہلاک کردیا۔

خضدار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز رسالدار حفیظ کرد کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا حملہ آوروں نے انکی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

دوسری جانب خاران کے علاقے گواش ٹوہ ملک ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے لیویز ملازم شدید زخمی ہوگیا جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال خاران پہنچا دیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

زخمی لیویز ملازم نصیر بتایا جا رہا ہے جو واشک میں تعینات ہے۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article