بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کوہلو میں پاکستانی فوج کے پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
انہوں نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے کوہلو میں قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو حملے میں نشانہ بنایا۔ یہ حملہ گذشتہ شب نوئے شم میں لونڈ کے مقام پر قائم قابض فوج کے ایک پوسٹ پر کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ سرمچاروں نے راکٹ و دیگر بھاری ہتھیاروں سے دشمن فوج کو نشانہ بناکر، دو دشمن اہلکار ہلاک اور کم از کم چار زخمی کردیئے۔ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔