بلوچستان لبریشن فرنٹ کا ماہانہ میگزین "اسپر” کا تیسرا شمارہ شائع ہوگیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں آزادی کیلئے سرگرم مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ ( بی ایل ایف) کے میڈیا سیل "آشوب” کی جانب سے ماہانہ میگزین” اسپر” کا تیسرا شمارہ شائع کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے بی ایل ایف نے کہا ہے کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے تحت آشوب پبلی کیشن کی جانب سے بلوچ نوجوانوں کو قومی آزادی کی جانب راغب کرنے، گوریلا جنگ کی تیکنیکس اور فکری و نظریاتی تربیت فراہم کرنے کے لئے ماہانہ اسپر کا تیسرا شمارہ شائع کردیا گیا ہے۔

بی ایل ایف نے کہا ہے کہ ماہ دسمبر کے شمارے میں اردو اور بلوچی زبان میں کالم شامل کئے ہیں ،اسکے علاوہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ماہ نومبر میں ہونے والی کارروائیوں کی رپورٹ بمعہ جامع تجزیہ، ڈاکٹر اللہ نذر کا پیغام بھی شامل ہے۔

بی ایل ایف نے مزید کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ کاوش سب کو پسند آئے گی اور ہمیں اپنی آراء سے نواز کر ماہانہ اسپر میں مذید نکھار پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

مذکورہ میگزین کو بی ایل ایف کی میڈیا سیل آشوب کے آفیشل چینل پر ڈائونلوڈ کیا جاسکتاہے۔

Share This Article