ضلع آواران : کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

ضلع آواران کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کی جارحیت جاری ہے،آمدہ اطلاعات کے مطابق گیشکور کے کئی علاقوں میں گزشتہ تین روز سے مسلسل لوگوں کو آرمی کیمپ حاضری دینے کے لیے بلانے کے ساتھ فوجی ٹرکوں میں بھر کر دن بھر کیمپ میں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق دو روز سے گیشکور کے بیشتر علاقوں کے لوگوں کو پاکستانی فوج اپنی کیمپ لے جا کر ان سے مزدوری کروائی جا رہی ہے۔
کیمپ کی دیواروں سمیت نئے مورچوں کی تعمیر میں مقامی آبادی کو زبردستی کام لیا جا رہا ہے اور انھیں سخت تشدد کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے،

ادھر ضلع آواران کے علاقے بزداد سے اطلاعات کے مطابق بزداد اور شے کنہری میں پاکستانی فوج مقامی دو افراد کو پوری رات فوجی چوکیوں اور انکے گرد مزدوری پر لگاتے ہیں کہ اگر کسی جانب کوئی لائٹ،موٹر سائیکل آتے دیکھے تو فورا مورچوں میں موجود فوجی اہلکاروں کو اطلاع کی دی جائے۔

گیشکور سے ایک بزرگ بلوچ نے بتایا کہ دن بھر یہ فوجی ہم سے مزدوری کرواتے ہیں اور تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،اپنی زمین پر ہمیں غلام بنایا گیا ہے،انھوں نے اپیل کی کہ انسانی حقوق کے ادارے یا میڈیا کے لوگ فوری طور پر ہمارے علاقوں کا دورہ کریں اور ہمیں فوجی اہلکاروں کی جبر سے بچایا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment