ڈیرہ غازی خان میں پاکستانی فورسزکی چیک پوسٹ پر حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں تھانہ وہوا کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر مسلح افراد نے حملہ کیا ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی خان تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی پر مشتبہ افراد کا حملہ پسپا کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 20 سے 25 مشتبہ افراد بھاری اسلحے سے شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ آور ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس، ایلیٹ فورس، رینجرز اور سی ٹی ڈی نے فوری کارروائی کر کے مشتبہ افراد کو پسپا کیا۔

انہوںنے مزید دعویٰ کیا کہ بھرپور جوابی کارروائی سے مشتبہ افراد بھاری نقصان اٹھا کر فرار ہو گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ چوکی پر تعینات اہلکاروںنے جدید تھرمل امیج کیمروں سے مشتبہ افراد کی آمد کی نشاندہی کی، ڈی پی او سید علی کی زیر قیادت ایلیٹ اور کیو آر ایف ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ علاقے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

Share This Article