بلوچستان کے طلباء تنظیموں نے مشترکہ طورپر بولان میڈیکل کالج کی بندش، طلبا و طالبات پر تشدد اور ہاسٹلز پر پولیس قبضے کے خلاف بولان میڈیکل کالج میں احتجاجی کیمپ کا قائم کردیا ہے۔
احتجاجی طلبا کا کہناہے کہ بولان میڈیکل کالج جو کہ پچھلے کئی دنوں سے بلاجواز بند ہے اور ہاسٹلوں پر پولیس کا قبضہ ہے جس کے خلاف طلباء تنظیمیں تحریک چلا رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسی تحریک کے تسلسل میں آج احتجاجی کیمپ کا آغاز کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد بی ایم سی کو کھولا جائے اور ہاسٹلوں کو فعال کیا جائے، اور اس پورے واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔