حکومتِ بلوچستان نے بلوچستان بھر میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی میں مزید توسیع کرتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے 31 مارچ 2026 تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
محکمہ کالجز، ہائیر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجز، جامعات، پولی ٹیکنک اداروں، بی آر سیز اور کیڈٹ کالجز پر ہوگا۔
حکام کے مطابق یہ اقدام موجودہ حالات اور طلبہ و اساتذہ کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی سے متعلق مزید فیصلے کیے جائیں گے۔