آواران : مشکے میں فوج نے عوامی آمدو رفت پر پابندی عائد کردی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آوارن کے علاقے مشکے میں پاکستانی فوج نے ہر طرح کی آمد ورفت پر پابندی عائد کردی۔

مقامی ذرائع کے مطابق آج بروز منگل کو پاکستانی فوج نے ضلع آوارن کے علاقے مشکے میں اعلان کیا ہے کہ مشکے تا گریشگ کے علاقے میں ہر طرح کی عوامی آمدو رفت پر پابندی ہے ۔اگر کسی نے بھی اس اعلان کی خلاف ورزی کی اوران علاقوں میں دیکھا گیا تو اسے مار دیا جائے گا۔

لوگوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر وں میں محصور رہیں اورباہر بالکل نہ نکلیں۔

واضع رہے کہ بلوچستان بھر میں فوج کی جانب اس طرح کے اعلانات کا مقصد ایک بڑے فوجی آپریشن کا خدشہ ہوتاہے ۔

Share This Article
Leave a Comment