بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ 2افرادزخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق جمعہ کو مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک جبکہ 2افراد کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا اورمزید کارروائی شروع کردی۔
جبکہ واقعہ کے ردعمل میں پولیس نے 20 افراد گرفتار کرلئے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز کے مقام پر دو گروہوں میں قبائلی رنجش کے بنا پرمسلح تصادم کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرکے 20 افراد کو گرفتارلیا اور انکے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف 4 ٹی ٹی پسٹل دو شاٹ گن برآمد کرلئے ۔
جمعہ کو کھڈکوچہ میں قبائلی رنجش پر فائرنگ میں ایک شخص ہلاک دو زخمی ہوئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی سخت ہدایات جاری کی جس پر ایس ایچ او لیویز تھانہ کھڈکوچہ نے لیویز افیسران و سکورٹی فورسز کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کیا۔
ہلاک و زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ مزید کارروائی کرتے ہوئے 20 افراد کو گرفتار اور انکے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف 4 ٹی ٹی پسٹل دو شاٹ گن برآمد کرلی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔