بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دھماکہ و فائرنگ اور نصیرآباد میں دوگروپوں میں تصادم سے 2افرادہلاک ہوگئے۔
تربت شہر میں ایک زوردار دھما کے ساتھ فائرنگ کی آوازیں سنائی گئیں جس سے لوگوں میں خوف پھیل گئی۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ایئرپورٹ روڈ کی طرف کیا گیا تاہم پولیس جگہ کا تعین کررہی ہے۔
دوسری جانب نصیرآباد کے علاقے میںدوگروپوں میں تصادنم کے نتیجے میں2افراد ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھو شوریٰ کی حدود میں منجھو قبائل کے دو گروپوں میںزمین کے تنازعے پر تصادم کے نتیجے میں2افراد وڈیرہ محمد عالم اور ممتاز منجھو ہلاک جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس نے نعش اورزخمیوں کو فوری طورپرہسپتال پہنچادیا جہاں نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں۔
پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔