آواران : فورسزکا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، 2افرادلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران کے علاقے پیراندر میں پاکستانی فوج کا آپریشن دوسرے روز بھی جاری ، دو افراد حراست بعد لاپتہ کردیئے گئے ۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروز منگل پاکستانی فوج نے ضلع آواران کے علاقے پیراندر کو محاصرے میں لیکرفوجی آپریشن کیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ فوج نے گھر گھر تلاشی لی ، خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوت مار کی ۔

جبکہ اس آپریشن میں فورسز نے دو بزرگ افراد کوحراست میں لیکر لاپتہ کردیا ہے ۔

جن کی شناخت ستر سالہ براہیم ولدغلام محمد اورپچاس سالہ سلیم ولد وشدل کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ لاپتہ ہونے والے بزرگ براہیم اور سلیم کوفورسز نے خواتین وبچوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اورانہیں گھسیٹ کر گاڑیوں میںڈال کر اپنے ہمراہ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment