بلوچستان کے ضلع آواران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار دلجان بلوچ کی بازیابی کیلئے لواحقین کا دھرنا مشکے کراس پر گذشتہ 3 دنوں سے جاری ہے۔
دھرنے میں مرد وخواتین سمیت بچے بڑی تعداد میں شریک ہیں اورتین روز سے جاری دھرنے کے شرکاء سے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے۔
دھرنے کے باعث مشکے کراس پر روڈ آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند ہے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ دھرنا آج تیسرے روز جاری ہے تاحال ان کے پاس کوئی مذاکرات کے لیے نہیں آیا ہے۔
لواحقین نے مزید کہا ہے کہ لاپتہ دلجان بلوچ کی باحفاظت بازیابی تک دھرنا جاری رہے گا۔
دھرنے میں بلوچ وومن فورم کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزرسلطانہ بلوچ اور کیچ سول سوسائٹی کے کنوینر و سرگرم سیاسی و سماجی کارکن گلزازر دوست بھی شریک ہیں۔