خیبر پختونخوا: خیبرمیں پاکستانی فوج پر عسکریت پسندوں کا حملہ، 8 اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں  افغانستان سے متصل قبائلی سرحدی ضلعے خیبر میں پیر کو فوج کے ایک قافلے پر عسکریت پسندوں نے حملہ کیا جس سے 8 اہلکار ہلاک ہو گئے ۔

عسکری حکام نے حملہ اور 8 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصد یق کردی ہے۔

عسکری حکام کے دعوے کے مطابق فوج کا یہ قافلہ انسدادِ دہشت گردی کی ایک کارروائی کے بعد واپس اپنے اڈے کی جانب لوٹ رہا تھا۔

اس حملے میں تین فوجی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیاکہ عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ہونے والی جھڑپ میں متعدد حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment