سوات میں پولیس کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ،پشاور میں  پولیس پر دستی بم حملہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواکے سوات کے علاقے اسلام پور میں پولیس کانسٹیبل کی جرگے میں فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے۔

جبکہ واقعہ میں گولیاں لگنے سے دو خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں ۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوات پولیس نے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل شوکت نے گھریلو مسئلے پر ہونے والے جرگے میں کسی بات پر مشتعل ہوکر اچانک فائرنگ کردی۔

دوسرے واقعہ میں خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر 2 موٹر سائیکل سوار وں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے دستی بم حملہ پولیس چوکی سیفن پر کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ 2 موٹر سائیکل سواروں نے سیفن چوکی پر دستی بم پھینکا، حملے سے ایک شہری زخمی ہوا جب کہ تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس نے کہا کہ زخمی شہری کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال م منتقل کردیا گیا جب کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment