بلوچستان کے کٹھ پتلی حکومت کے وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب مسلح تنظیم بی ایل اے نے میرے بارکھان ریسٹ ہائوس تومنی میں حملہ کیا ہے ۔
اس کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ میں بی ایل اے کا حملہ ناکام بنا دیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔
عبدالرحمٰن کھیتران نے کہا ہے کہ ریسٹ ہائوس پر حملہ کرنے والے مسلح افراد کی تعداد 20 سے زیادہ تھی۔
حملہ ایم 16 ہینڈ گرینیڈ سے کیا گیا جس سے گھاس میں آگ لگی اور ٹینٹ جل گیااور ٹاور کو جزوی طور پر نقصان ہوا۔
اس کا کہنا تھا کہ حملے میں میرا ایک پالتو جانور زخمی ہوا ہے۔