خاران سے ایک نوجوان لاپتہ ، گوادر وخاران سے 3 لاپتہ افراد بازیاب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران سے پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جبکہ گوادر اور خاران سے 3 لاپتہ نوجوان بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔

خاران سے فورسز نے مزید ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کیا ہے ۔

لاپتہ کئے جانے والے نوجوان کی شناخت محمد حسن عرف نانو ولد منشی عبداللہ ہارونی کے نام سے ہوگئی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ایک مہینے کے اندر فورسز کے ہاتھوں متعدد بلوچ نوجوان خاران سے لاپتہ کئے گئے جو تا حال منظر پر نہیں آسکے ہیں۔

دوسری جانب ایک مہینے پہلے فورسز نے خاران کے علاقے کلی جنگل سے داؤد بلوچ نامی ایک نوجوان کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا جو آج ایک مہینے بعد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا ہے ۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی نے خاران میں ایک نوجوان کی جبری گمشدگی اور ایک کی بازیابی تصدیق کی ہے۔

علاوہ ازیں گوادر سے پاکستانی فورسز ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار 2 نوجوان بازیاب ہوگئے ۔

بازیاب ہونے والوں کی شناخت خالد بلوچ اور ذکریا ولد یعقوب کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment