بلوچستان کے علاقے کیچ میں فوجی جارحیت کے دوران پاکستانی فوج نے 3 مسلح افرادکو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دعوے میں کہا گیا کہ مارے جانے والے افرادسے بھاری تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا گیاہے۔
دعویٰ کے مطابق کیچ میں فورسز نے کلیئرنس آپریشن انجام دیتے ہوئے 3 مسلح افراد کو مار گرایا، مارے جانے والوں میں مبینہ خود کش حملہ آور عدیلہ بلوچ کو تربیت فراہم کرنے والا ثنا عرف بارو بھی شامل ہے۔
سیکورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ثنا عرف بارو نے عدیلہ بلوچ کو کالعدم تنظیم میں شامل کیا اور اسے خودکش حملے کی تربیت دی تھی۔ تاہم ابتک فورسز کے دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
واضع رہے کہ ضلع کیچ کے علاقے دشت کھڈان میں پاکستانی فورسز کے ایک کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے اور 16 اہلکاروں کی ہلاکتوں کے بعد مذکورہ علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور تین دنوں سے فوجی جارحیت جاری ہے ۔