وڈھ میں گلے کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی ،3 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ میںگلے کی بیماری وبائی شکل اختیار کر گئی ہے جس سے 3 بچے ہلاک اور درجنوں کی اس مرض میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تحصیل وڈھ کے علاقہ زیرینہ وہیر کلی بھادین ملازئی میں چھوٹے بچوں میں گلے کی بیماری ایک وبا کی شکل اختیار کر گئی۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بیماری سے ایک ہی گھر کے تین بچے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ علاقے میں درجنوں بچے مذکورہ بیماری میں مبتلا ہیں ۔

مقامی لوگوں نے محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment