بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں سروے ٹیم کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے جبکہ وڈھ میں معدنیات لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیورہلاک ہوگیا۔
ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کلیری میں سروے ٹیم کی گاڑی کے قریب نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق جمعہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ کلیری میں ویل نمبر 10 کے قریب سروے ٹیم کی گاڑی کے نزدیک دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورسیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
دوسری جانب ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے شہدا چیک پوسٹ پر معدنیات لے جانے والی گاڑی پر فائرنگ سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔
شہدا چیک پوسٹ تحصیل وڈھ کے ایریا میں معدنیات لے جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ سے گولی لگنے سے ڈرائیور ہلاک ہوگیا ۔
مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔