وڈھ میں ایف سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ کے علاقے سیخڑو میں شہدا چیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں ٹرک ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔

مقامی افراد کے مطابق مسلح ایف سی اہلکاروں نے راستہ نہ دینے پر چلتی ہوئی ٹرک گاڑی کے ڈرائیور پر براہِ راست فائرنگ کی۔

گولی لگنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ایف سی اہلکار موقع سے فرار ہوگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article