بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے وڈھ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں قبائلی شخص غلام حیدر دولت خانزئی سمیت 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ وڈھ میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی شخص غلام حیدر دولت خانزئی کو نشانہ بنایا، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ بھی وڈھ کے علاقے میں پیش آیا، جس میں عبدالرحیم ولد عبدالواحد، خدرانی، سکنہ کلہ بینٹ نامی شخص فائرنگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔
واقعات کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں رکھنے اور واقعات کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
ہلاک افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
دوسری جانب پنجگور کے علاقہ وشاپ رخشان پل کے نزدیک لاش برآمدہوئی ہے۔
برآمدلاش کی شناخت صغیر احمد ولد علی دوست سکنہ سوردو کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کردیا گیا۔
مزید تحقیقات پولیس کررہی ہے۔