تربت میں114 اساتذہ کی بحالی کیلئے علامتی بھوک ہڑتال کا آغاز

0
459

برطرف ٹیچرز ایکشن کمیٹی کیچ کی جانب سے کیچ کے 114 اساتذہ کی بحالی کے لیئے تربت پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال شروع کردیا گیا۔

کیمپ کے پہلے دن برطرف مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد نے کیمپ میں شرکت کی جبکہ نیشنل پارٹی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور ٹیچرز یونین کے نمائندوں نے بھی کیمپ کا دورہ کر کے برطرف اساتذہ کے ساتھ یکجہتی اور ان کے موقف کی حمایت کی۔

ایکشن کمیٹی کے ترجمان کے مطابق کیچ سے دس مہینے پہلے غلط رپورٹنگ کی بنیاد پر 114 اساتذہ کو برطرف کردیا گیا تھا جن کی اکثریت ڈیوٹی کے پابند اور اپنے اسکولوں میں ہمیشہ حاضر رہا کرتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ان اساتذہ کی برطرفی اور ان کے خلاف سابقہ ڈی سی او کی بدنیتی اور زاتی ضد شامل تھی۔ان کے مطابق اپنی بحالی کے لیے گزشتہ دس مہینوں سے جاری جدوجھد کے مختلف مرحلے طے کیئے جبکہ صوبائی وزرائ، ایم پی ایز اور سیکرٹری تعلیم کی جانب سے بحالی کی متواتر یقین دہانیاں کی گئیں لیکن زبانی یقین دہانیوں پر کوئی عمل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا علامتی بھوک ہڑتال کے بعد اگر ان کی بحالی ممکن نہیں ہوئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here