برمش یکجہتی کمیٹی جرمنی کے زیر اہتمام جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ڈن±ک کیچ واقعہ کے خلاف مظاہرہ اور آگہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بلوچستان میں ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کے خلاف نعرہ درج تھے۔
جبکہ جرمنی کے مختلف علاقوں سے بلوچ سیاسی و سماجی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈن±ک واقعہ نے ریاست کے چہرے سے نقاب ہٹا دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ ریاست نے معاشرے کے انتہائی نالائق لوگوں کو مسلح کرکے بلوچستان پر مسلط کیا ہے جو دن دیہاڑے اور رات کی تاریکی میں بلوچ چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کررہے ہیں۔
مقررین نے کہا کہ ریاست بلوچستان کے بارے میں اپنے پالیسی تبدیل کرے اور بلوچستان سے مسلح جھتوں کو فوری طور پر ختم کرے۔
مقررین نے الزام عائد کیا کہ ریاستی وزرا سانحہ ڈنک پر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اب تک گرفتار مجرموں پر ملک ناز کی قتل کا مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔
مظاہرے میں جرمن خواتین اور دیگر سوشل ورکر بھی شریک تھے۔