تربت کے علاقے گوکدان میں فاطمہ بنت اسحاق نے گھر میں پنکھا سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
دشت مزن بند سے تعلق رکھنے والی خاتون فاطمہ نے تربت کے علاقے گوکدان میں اپنی شوہر کے گھر میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ مرحومہ تین بچوں کی ماں بتائی جاتی ہے۔
ان کے بھائی امام اسحاق کو دوسال قبل پاکستانی آرمی کے اہلکار دشت میں ان کے گھر سے اغوا کرکے لے گئے تھے جو تاحال لاپتہ ہیں۔
بھائی کے اغوا اور لاپتہ ہونے کی وجہ سے بہن کئی عرصے سے ذہنی دباﺅ کا شکار تھی اور پھرانہوں نے خود کشی کرلی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔