بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں چمالنگ اور قلات میں3 حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے چمالنگ اور قلات میں تین مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج اور بلوچ قومی معدنیات لوٹنے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ شب چمالنگ میں ٹریپل موڑ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرولڈ آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، دھماکے کی زد میں آنے سے گاڑی میں سوار ایک اہلکار ہلاک اور کم از کم تین زخمی ہوگئے جبکہ گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس سے قبل گذشتہ روز ہی بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے چمالنگ میں متذکرہ مقام پر معدنیات لوٹنے والی تین گاڑیوں کو نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔
انہوںنے کہا کہ آج شام کے وقت بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قلات میں مہلبی کے مقام پر معدنیات لوٹنے والی ایک گاڑی کو مسلح حملے میں نشانہ بنانے کے بعد نذرآتش کرکے تباہ کردیا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔