بلوچستان کے علاقے نوشکی اور چمالنگ میں پاکستانی فورسز پر دو حملوں میں ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
نوشکی سے اطلاعات ہیں کہ قادر آباد کے علاقے میں فوجی گاڑیوں کے قافلے پر ایک شدید حملہ ہوا ہے ۔
علاقائی ذرائع نے دعویٰ کیاہے کہ ٹرک سمیت 3 گاڑیاں حملے کی زد میں آگئیں ہیں جس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
تاہم سرکاری سطح پر اب تک اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے ۔
دوسری جانب چمالنگ میں گذشتہ شب نامعلوم افراد نے فورسز کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چمالنگ کے علاقے ٹریپل موڑ کے مقام پر فورسز کی گاڑی کو آئی ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے حکام کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔