آواران و زامران میں پاکستانی فوج پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں آواران اور زامران میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے آواران اور کیچ میں قابض دشمن کی چوکیوں کو دو مختلف حملوں میں نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دو نومبر شام چھ بجے آواران کے علاقے تیرتیج جک میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو نشانہ بنایا، بی ایل ایف اسنائپر ٹیم نے چوکی میں کھڑے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا جس کی زد میں آنے سے قابض فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ دوسری کاروائی کیچ کے علاقے زامران بانبلو میں سرمچاروں نے سر انجام دی۔بروز اتوار صبح آٹھ بجے بانبلو زامران میں قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو جدید و بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تنظیم نے اپنی جنگی حکمت عملی سے بلوچستان کے ہر ریجن میں قابض فوج کو نفسیاتی شکست سے دو چار کیا ہے جس کی وجہ سے قابض عام عوام کو نشانہ بنا کر اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش کرتی ہے۔

ترجمان نے آخر میں کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور آزاد بلوچستان کے حصول تک قابض فوج، انکے معاونین اور تنصیبات کو نشانہ بناتی رہیگی۔

Share This Article
Leave a Comment