خضدار میں سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں 6افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار سے سیکورٹی فورسزنے 6 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کردیا ہے ۔

ّآمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج نے خضدار کے علاقے گریشگ سے 6 نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اعظم ولد داو¿د، زاہد ولد نیک محمد ،رفیق ولد علی، ستار ولد محمد، وزیر ولد مراد اور طارق ولد امین کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ ان افرادکوسیکورٹی فورسز نے گھروں پہ چھاپہ مارکر حراست میں لیا ہے ۔اور ان میں سے اعظم اور زاہد کو گریشگ کے علاقے زباد،رفیق، ستار کو کوچہ اور طارق کو گونی سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ گریشگ میں گزشتہ مہینے میں بھی متعدد نوجوانوں کو فوج نے حراست میں لے کر لاپتہ کیاتھا۔

Share This Article
Leave a Comment