بلوچستان کے ساحلی شہر و ضلع گوادر کے تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز نے 3 نوجوان جبری طور پر لاپتہ کردیئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق تینوں ناجوان 23 اکتوبر کو کلانچ سے پسنی میں نکاح میں شریک ہونے کیلئے آ رہے تھے کہ انہیں راستے میں لاپتہ کردیا گیا۔
جبری لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت ناصر ولد فولات سکنہ شرافی نیک محمد گوٹھ ملیر کراچی ، مزار ولد بدل سکنہ سردشت کلانچ اور نسیم ولد بخشی سکنہ سردشت کلانچ کے ناموں سے ہوگئی۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ سے جبری لاپتہ مسلم عارف بازیاب ہوکر گھر پہنچ گیا۔
لواحقین کے مطابق 15 سالہ مسلم کو 15 جون 2023 کو اس کے دکان سے لاپتہ کیا گیاتھا جو آج بازیاب ہوگیاہے۔