خیبر پختونخوا : اورکزئی میں پولیو ٹیم پر حملہ، 2 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں مسلح افراد کی جانب سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

ضلع اورکزئی کے پولیس ترجمان محمد موسی نے بی بی سی کے نامہ نگار عزیز اللہ خان سے بات کرتے ہوئے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے۔

تاہم اُن کے دعوے کے مطابق پولیس اور ایف سی کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

ڈی ایس پی محمد رحیم کے مطابق پولیس اور فرنٹئیر کور کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment