بی آر اے نے پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کارندے کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں آج پنجگور میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے اہم کارندے شعیب کے ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے آج چتکان پنجگور میں فائرنگ کرکے شعیب نامی اہم ریاستی کارندے کو ہلاک کیا جو گذشتہ پانچ سال سے ریاستی اداروں کے پیرول پر سرگرم عمل تھا۔

تنظیم کے تحقیقات کے مطابق مذکورہ مجرم دس سے زائد غریب بلوچوں کے جبری گمشدگی سمیت متعدد فوجی آپریشینوں میں براہ راست ملوث تھا جبکہ گچک جانے والے لوکل بسوں سے غریب عوام کے راشن کو اس بناء پر فورسز کے ہاتھوں ضبط کرواتا تھا کہ یہ سامان سرمچاروں کیلئے لے جایا جارہا ہے، مجرم کے جرائم میں کاروباری افراد سے ہماری تنظیم کے نام پر بھتہ وصول کرنا، گھروں میں چوری کروانا شامل ہے۔ یہ مجرم وصول کیئے گئے بھتہ یا چوری شدہ سامان پنجگور ایم آئی آفیسر ناصر علی کے ساتھ بانٹ دیتا تھا۔ مذکورہ مجرم ایم آئی آفیسر ناصر علی کے سربراہی میں یہ تمام جرائم سرانجام دیتا تھا۔

بیبگر بلوچ نے مزید کہا کہ ہم پہلے بھی واضع کرچکے ہیں کہ ریاستی فوج شکست خوردہ ہو چکی ہے اس بناء پر وہ مقامی آبادی خاص کر نوجوانوں کو لالچ دیکر تحریک و سماج کے خلاف استعمال کریگا لہذا ہم ایک بار پھر اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی چال بازیوں کو سمجھتے ہوئے ان سے دور رہیں۔

بیبگر بلوچ نے حملے کے دوران ایک بے گناہ شخص پیر بخش کے زخمی اور بعد میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک بار پھر عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ریاستی اہلکاروں و مخبروں کی قربت سے دور رہیں کیونکہ ہم ان کے خلاف اپنے حملے تیز کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد بلوچستان کے حصول تک جاری رئینگے۔

Share This Article
Leave a Comment