پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے رہنما و سابق ایم پی اے اختر حسین لانگو کی گرفتاری کے بعد اب پارٹی سربراہ اختر مینگل کے پی اے شفیع مینگل کو بھی اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بی این پی سربراہ اختر مینگل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرے پی اے شفیع مینگل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اختر مینگل نے جیو نیوزسے حامد میر کے پروگرام میں کہنا تھا کہ میں آپ سب کو یقین دلاتا ہوں کہ میں بہت جلد واپس آ کر گرفتاری دوں گا، اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ نہ تو میرے پلیٹلیٹس کم ہوں گے اور نہ ہی میں اپنی قید کے سال کسی پرائیویٹ اسپتال میں گزاروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اب ہمارے لئے سیاست کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی سینیٹ حکام نے اختر مینگل وانکے دیگر رہنمائوں کے خلاف اسلام آبادمیں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیاہے ۔
مقدمے میں بی این پی سربراہ اختر مینگل سمیت 6 افراد کے خلاف جوائنٹ سیکرٹری سینیٹ جمیل احمد کی مدعیت میں تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔اور ان پر الزام لگایاگیا ہے کہ انہوں نے سینیٹ عملے کو زدوکوب کیا ہے۔