تربت: کالج میں عدم سہولیات باعث طلبا سراپا احتجاج ، سی پیک شاہراہ بلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں مکران میڈیکل کالج کے طلبا نے کالج میں عدم سہولیات کے باعث احتجاجاً ایڈمن بلاک کے سامنے کیمپ قائم کرکے سی پیک روڑ کو بلاک کردیا۔

مظاہرین طلباء کے مطابق مکران میڈیکل کالج میں سہولیات کا فقدان ہے۔ کالج انتظامیہ مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے، کئی بار مسائل سے آگاہ کرنے کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے۔

طلبہ کا کہنا ہے کہ اسکالر شپ و دیگر اہم مسائل کا سامنا ہے۔ مطالبات پر عملدرآمد ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مظاہرین نے میڈیکل کالج کے احاطے میں احتجاجی کیمپ قائم کر دیا ہے جبکہ گیٹ کے باہر سی پیک روڑ کو بھی بند کرکے ٹریفک کو معطل کردیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment