بلوچستان کے پشین ضلع کی تحصیل حرمزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے حرمزئی پولیس پوسٹ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں حوالدار نعمت اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے، جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔