افغانستان سے متصل بلوچستان کے چمن سرحد پر جھڑپوں میں 11 پاکستانی اہلکار ہلاک، 4 زخمی ہوگئے جبکہ افغان فورسز نے پاکستانی فورسز کی ایک زخمی اور ایک ہلاک اہلکار کی لاش تحویل میں لے لی۔
چمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چمن اسپن بولدک سرحدی علاقے میں رات گئے افغان فورسز اور پاکستانی فوج کے درمیان شدید جھڑپوں میں کم از کم 11 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران افغان طالبان نے ایک زخمی پاکستانی اہلکار اور ایک ہلاک اہلکار کی لاش اپنی تحویل میں لے لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جھڑپیں اس واقعے کے بعد شروع ہوئیں جب مبینہ طور پر پاکستانی فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوا، جس کے ردعمل میں افغان فورسز نے سرحد کے قریب ایک پاکستانی فوجی چوکی پر حملہ کیا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔
سرکاری سطح پر تاحال کسی بھی جانب سے ہلاکتوں کی آزادانہ تصدیق یا تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا۔