پنجگور میں مسلح افراد کی ناکہ بندی ، گاڑیوں پر فائرنگ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی پسندوں مسلح تنظیموں کی کارروائیوں میں اضافے کے ساتھ ہی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔

ضلع پنجگور سے اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ مسلح افراد نے گذشتہ شب ایک بار پھر شاہراہ پر ناکہ بندی کرکے بڑی گاڑیوں کو فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجگور تا چیدگی مرکزی شاہراہ پر گذشتہ شب ایک دفعہ پھر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے گھنٹوں تک ناکہ بندی قائم کی۔ اس دوران گیارہ بڑی گاڑیوں، جن میں ٹرالر و دیگر گاڑیاں شامل ہیں، کے ٹائروں پر فائرنگ کرکے انہیں نقصان پہنچایا۔

قبل ازیں اتوار کی شب بھی اس روٹ پر مسلح افراد نے ناکہ بندی کے دوران بارہ بڑی گاڑیوں کو اسی طرح نقصان پہنچایا تھا۔

دونوں واقعات میں کسی قسم کی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Share This Article