پی پی بلوچوں کیلئے کسی آمر اور جابر سے کم نہیں ہے، سمی بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے سیکر ٹری جنرل سمی دین بلوچ نے کراچی میں بی وائی سی کی پر امن مظاہرے پر پولیس گردی کی اظہار افسوس کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم یہ کبھی نہیں بھولینگے ہمارے بزرگ سفید ریش لالاوہاب بلوچ پر جس طرح سے کراچی پولیس نے نہ صرف ان پر تشدد کیا بلکہ انکے سر سے انکی ٹوپی نکال کر زمین پر بوٹوں تلے روندتے رہے اور قہقے لگاتے رہے انکے گریبان کو پکڑ ھ کر انہیں گھسیٹ کر Prison Van میں پھینکا گیا ۔

https://twitter.com/SammiBaluch/status/1848069553588207979

انہوںنے کہا کہ ہم نے ظالم اور جابر ڈکیٹرز ضیا الحق جنرل ایوب اور یحی اور جنرل ٹکا کا دور نہیں دیکھا ہے مگر انکے بارے میں پڑھا اور سنا ضرور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بی بی بے نظیر بھٹو کے وارثوں سے ہمیں ایسی امیدیں تو نہیں ہیں مگر گزشتہ تجربات اور موجودہ صورتحال اور رویے کو دیکھ کر ہم کہہ سکتے ہیں پی پی بلوچوں کے لیے لیے کسی آمر اور جابر سے کم نہیں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment