تربت سے فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبری لاپتہ،کراچی سے لاپتہ نوجوان بازیاب

0
28

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت سے قلات سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ 11 اکتوبر کی شام 1:30 بجے کے قریب قلات کے رہائشی عبدالمالک ولد محمد یوسف کو تربت کیچ سے سی ٹی ڈی اور ایف سی کے اہلکاروں نے لاپتہ کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے ۔

ہل خانہ نے کہا ہے کہ ہم تمام انسان دوست تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ عبدالمالک کے لئے آواز بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کریں.

دوسری جانب گذشتہ دنوں کراچی سے فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہونے والے شعیب بلوچ سکنہ پسنی بازیاب ہوگئے۔

یاد رہے کہ شعیب کو دیگر 8 طلبا زہیر شوکت سکنہ کیچ مند، بیبگر امیر سکنہ وشبود پنجگور، اشفاق خالقداد سکنہ نال خضدار، شہزاد خالد سکنہ نال خضدار، کمبر علی سکنہ نال خضدار ، حنیف بدل سکنہ اورماڑہ، اور سعید اللہ سکنہ گڈانی کے ساتھ فورسز نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا تھا انکے دیگر ساتھی تاحال لاپتہ ہیں ۔

واضح رہے کہ بلوچستان سمیت کراچی اور پنجاب میں بلوچ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں میں شدت دیکھنے میں آئی ہے۔ رواں مہینے بلوچستان کے مختلف اضلاع سمیت کراچی اور پنجاب سے سے 39 بلوچ جبری گمشدگی کا نشانہ بنے ہیں جن میں 34 تاحال لاپتہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here